قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ

September 19, 2021


نیوزی لینڈ سیریز منسوخی کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ملتان سے پنڈی منتقل کردیا گیا، ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔

واضح رہے کہ دو دن قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے کچھ ہی دیر قبل دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔