سماجی کام کرنا دراصل انسانیت سے پیار کی عکاسی ہے، رانا اعجاز

September 19, 2021

کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) معروف کاروباری شخصیت رانا اعجاز نے کہا کہ افراتفری کے دور میں سماجی کاموں میں دلچسپی اور کام کرنا دراصل انسانیت سے پیار کی عکاسی ہے، دیار غیر میں رہ کر جہاں کمیونٹی کی خدمت اور مدد ضروری ہے ،وہاں پاکستان کی ترقی کے اقدامات بھی کرنا ہوں گے مسلۂ کشمیر کو اجاگر کرنا ہو گا تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق آزادی ملے اور خطے میں خوشحالی آئے ،انہوں نے کہا کہ آج اتوار 19 ستمبر کی شام کشمیر کے لیے فنڈ ریزنگ کےحوالے سے ایک میوزیکل شام کا اہتمام ہو گا تاکہ کورونا وبا میں گھروں میں بیٹھے افراد کی ذہنی تازگی کا اہتمام ہو، کوونٹری فلاورز تنظیم نے گھٹن کے ماحول سے کمیونٹی کو باہر نکالنے کے لیے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا ہے، کمیونٹی سے اپیل ہے کہ آج کی شام پاکستان کے نام منانے کے لیے میوزیکل شام میں شرکت کریں ،انھوں نے کوونٹری فلاور کی خدمات کو بھی سراہا۔