تلخ کلامی پر کار مالک نے ڈرائیور پر گولیاں چلادیں، ملزم گرفتار

September 19, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا میں کار کے مالک نے تلخ کلامی کے بعد ڈرائیور کو گولیاں مار کر زخمی کردیا ۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود ایف بی ایریا بلاک 10 کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 35 سالہ تنویر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تنویر اپنے مالک سید مسرت حسین جو کہ سرکاری محکمے کے ریٹائرڈ افسر ہیں کے ہمراہ وادی حسین قبرستان سے ایف بی ایریا بلاک 17 انکے گھر واپس آرہا تھا کہ اس دوران مالک کی اپنے ڈرائیور سے تلخ کلامی ہوئی اور بلاک 10 کے قریب مالک نے اس پر دو گولیاں چلائیں جو اسکی کمر کے قریب لگیں ۔ پولیس نے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا ۔