مظفرگڑھ، معذور لڑکی سے 11 سالہ لڑکے کی زیادتی، مقدمہ درج

September 19, 2021

مظفرگڑھ، (نمائندگان جنگ،) علی پور میں معذور لڑکی سے 11سالہ لڑکے کی زیادتی، مقدمہ درج،مانہ احمدانی کے مرکز صحت میں ڈاکٹر نے 8سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی ‘چھترول کے بعد پولیس کے حوالے‘ تفصیلات کے مطابق بستی مکول کی پندرہ سالہ معذور لڑکی کو ہمسایہ11سالہ آفتاب نے زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم نے اس کی برہنہ وڈیو بھی بنائی اورویڈیو وائرل کی دھمکی دے کر متعدد بار زیادتی کرتا رہا، اب پانچ ماہ کی حاملہ ہو گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، بتایا گیا کہ ملزم نے عبوری ضمانت کرا لی ہے، معاملہ ڈی این اے تجزیہ کرانے پر واضح ہو گا، کیونکہ بچے کی عمر کم ہے، مانہ احمدانی کےقصبہ شیرو جدید کی آٹھ سالہ بچی دوا لینے بنیادی مرکز صحت شیرو جدید پہنچی، ڈاکٹر نے زیادتی کی کوشش کی، لواحقین اور ہسپتال میں موجود لوگوں نے ڈاکٹر کو مارا پیٹا، پولیس بلا کر حوالے کر دیا، تھانہ جھوک اترا میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ موقع پر پہنچ گئے، لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔