لاہور میں خالی پلاٹ سے انسانی ہڈیاں نکل آئیں

September 19, 2021

فائل فوٹو

لاہور کے علاقے یو بلاک ڈیفنس سی میں خالی پلاٹ سے انسانی ہڈیاں ملی ہیں، اے ایس آئی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہڈیاں تحویل میں لے لی گئیں اور تحقیقاتی، فرانزک ٹیموں نے شواہد بھی اکھٹے کرلیے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خالی پلاٹ سے بُو آنے پر شہری نے پولیس کو اطلاع کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہڈیاں ملنے کی جگہ کے اطراف سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سے چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔