پاکستان سمیت 20 ممالک کی برائٹ اسٹار مشق میں شرکت

September 19, 2021


کثیر القومی مشق برائٹ اسٹار 2021 محمد ناگیب ملٹری بیس مصر میں ہوئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں 20 ممالک بشمول مصر، امریکا، پاکستان، سعودی عرب، اردن نے حصہ لیا۔

برائٹ اسٹار 2021ء مشق میں قبرص، عراق، بحرین، سوڈان، مراکش، کینیا، اٹلی، اسپین کی افواج نے حصہ لیا۔

مشق میں برطانیہ، یونان، کویت، یو اے ای، تیونس، نائیجیریا، تنزانیہ اور فرانس کی افواج نے بھی حصہ لیا۔