بھارتی پنجاب، کیپٹن امریندر مستعفی، چرن جیت سنگھ نئے وزیراعلٰی نامزد

September 20, 2021

نئی دہلی (جنگ نیوز )کیپٹن (ر) امریندر سنگھ کے استعفے کے بعد بھارتی پنجاب میں کانگریس رہنما نے چرن جیت سنگھ چنی کو پنجاب کا نیا وزیر اعلی نامزد کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فیصلے کا اعلان اتوار کی شام پارٹی کے ریاستی رہنما ہریش راوت نے ایک ٹوئٹ میں کیا۔ہریش راوت کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کانگریس نے متفقہ طور پر چرن جیت سنگھ کے نام کی منظوری دے دی ہے۔51سالہ چرن جیت چمکور صاحب سے رکنِ اسمبلی ہیں۔ امریندر سنگھ کابینہ میں وہ تین محکموں سیاحت و ثقافتی امور، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور انڈسٹریل ٹریننگ کے وزیر تھے۔