قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ملتان سے راولپنڈی منتقل

September 20, 2021

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد روالپنڈی میںقومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 23 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں تمام بڑے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہتر سہولیات ہونے کی وجہ سے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ملتان سے پنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔