پاکستان نیوزی لینڈ میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی بات نہیں ہوئی

September 20, 2021

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی بات نہیں کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی نقصانات پرتبادلہ خیال نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ ہوگا جو ابھی تک نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نےپی سی بی سے کسی بھی حوالے سے ابھی تک باضابطہ رابطہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ نہیں کیا ہے۔