سونا فی تولہ 400 روپے مہنگا

September 21, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 400روپے فی تولہ کا اضافہ ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1755 ڈالر سے بڑھ کر 1758 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 400روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 12ہزار 900روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 343روپے کے اضافے سے 96ہزار 794روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 1380 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔