مہنگائی اور خراب کارکردگی نے حکومتی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا، ملک احمد

September 21, 2021


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ مہنگائی اور خراب کاکردگی نے اس حکومت کی ساکھ کو بری طرح متاثرکیا،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہاکہ پشاور بی آر ٹی کی وجہ سے ایشیائی ترقیابی بینک کے ساتھ ریڈلائن پر مسائل ہوئے،سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ حکومتی وزرا الیکشن کمیشن پر جارحانہ حملے کر رہے ہیں۔ان حملوں سے الیکشن کمیشن مربوط اور غیر جانبدارکی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ ای سی پی کواپوزیشن کی حمایت کی ضرورت نہیں ۔رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست ہوئی۔شہبازشریف کامیاب اراکین کو مبارکباد دینے سیالکوٹ بھی گئے اور دیگر جگہوں پر بھی جائیں گے۔حکومت معاشی سطح پر مکمل ناکام ہوگئی ہے۔