7 سالہ بچی کا اغوا اور قتل کیس، 16دن بعد بھی ملزمان کا پتہ نہ چل سکا‘ والدین کا احتجاج

September 21, 2021

ملتان(نمائندہ جنگ)تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں 7 سالہ بچی عروج فاطمہ کا مبینہ طور پر زیادتی، اغواء اور قتل کا معاملہ، وسیع پیمانے پر تفتیش کے باوجود ملزمان کا سراغ نہ لگایا جاسکا۔ 16 روز گزر جانے کے باوجود بچی کے اغواء کاروں اور قاتلوں کا پتہ نہ چلنے پر والدین سراپا احتجاج ہیں۔ متاثرہ والدین نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بچی کی پوسٹمارٹم رپورٹ دکھائی گئی نہ ابھی تک ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔فوری طور پر ہماری بچی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔