جعلی شناختی کارڈ اجراء کیس، نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو جیل بھیج دیا گیا

September 22, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے جعلی شناختی کارڈ کے اجراءکیس میں گرفتار نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹرگووری شنکرکو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کرلیا۔