کوئٹہ میں اسکواش مقابلے منعقد کرانیکا مطالبہ

September 22, 2021

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان بھر کے اسکواش کھلاڑیوں نے بیان میں صوبائی وزیر کھیل، سیکرٹری، ڈی جی اور بلوچستان اسکواش ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا ہے کہ نامعلوم وجوہ کی بناء پر اسکواش کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے جس کا ثبوت گولڈن جوبلی، سلور جوبلی اور حالیہ ڈائمنڈ جوبلی کے نام سے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اسکواش کو نظرانداز کیا گیا جو اسکواش کے کھلاریوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں فوری طور پر قومی سطح کے اسکواش کے مقابلے کروائے جائیں۔