کراچی: یونیورسٹی روڈ پر ریسٹورنٹ میں آتشزدگی

September 22, 2021

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر مشہور ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں کی مدد سے آگ بجھا دی گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بیت المکرم کے قریب 4 منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، آگ کے باعث رہائشی عمارت میں واقع فلیٹ کے مکین باہر نکل آئے۔

فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے پہنچ کر آگ بجھانا شروع کی، آگ لگنے کے وقت ریسٹورنٹ بند تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کچھ دیر بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ریسٹورینٹ میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔