لڑکی اور بکری میں دوستی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

September 22, 2021

سوشل میڈیا پر اس وقت دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک بچی کو اسکول جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اُس کی دوست بکری بھی اُسے اسکول چھوڑنے کے لیے بچی کے پیچھے پیچھے جا رہی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ پیار کی زبان ہر انسان اور جانور سمجھتا ہے، پیار اور خلوص سے خونخوار جانور بھی دوست بن جاتے ہیں جبکہ کچھ معصوم جانور پیار اور توجہ ملنے پر فوراً مانوس ہو جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میںدیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچی اسکول کی یونیفارم پہنے بیگ اٹھائے بھاگتے دوڑتے، مشکل رستوں سے گزرتے ہوئے اسکول جا رہی ہے اور اُس کی دوست بکری بھی اُس کے پیچھے پیچھے اپنی دوست کو اسکول چھوڑنے جا رہی ہے۔

اس مختصر سی 14 سیکنڈ کی ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بکری کو بھی اسکول کے رستے بالکل ایسے یاد ہیں جیسے کہ روزانہ اسکول جانے والی بچی کو۔