کسٹمز کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، ہیرے اور قیمتی گھڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

September 22, 2021

کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہیرے اور قیمتی گھڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان کسٹم کے مطابق برآمد کیے گئے سامان میں الیکٹرانک اشیا بھی شامل ہیں۔

دبئی سے آنے والے مسافر کے سامان سے اسمگل کی گئی اشیا برآمد ہوئیں، مسافر اور اس کے فنانسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کسٹم کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے سامان کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔