آذربائیجان: سہ فریقی مشق "تھری برادرز 2021" کا اختتام

September 22, 2021


سہ فریقی مشق "تھری برادرز 2021" کا آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اختتام ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی افواج نے حصہ لیا۔ سہ فریقی تھری برادرز مشق دو ہفتوں تک جاری رہیں۔

مشق میں علاقائی دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

مشترکہ قوت کے باہمی تعاون، انضمام اور آپریشن صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسنوف تھے۔

آذربائیجان کے سروسز چیف، اسپیشل فورسز آذربائیجان کے کمانڈر جنرل بھی موجود تھے۔