بھارتی گجرات میں گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں مسلمان شہری گرفتاری کے بعد قتل

September 22, 2021

بھارتی ریاست گجرات میں پولیس نے مسلمان شہری کو گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے تین دن تک تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

35 سالہ قاسم عبداللّٰہ گودھرا شہر کا رہائشی تھا جس کو 14 ستمبر کو گجرات پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق قاسم نے خود کو رسی سے لٹکایا تھا، تاہم جیل سیل کے فرش اور چھت کے درمیان اونچائی صرف 4 فٹ کی تھی۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کی کہانی مسترد کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ قاسم کے قاتلوں کو آزاد چھوڑ دیا جائے گا۔