معمر ترین جڑواں بہنوں کا منفرد گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

September 23, 2021

جاپان سے تعلق رکھنے والی 107 سالہ اور 300 دن کی جڑواں بہنوں نے یکم ستمبر کو دنیا کی معمر ترین جڑواں بہنوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنیں ’امینو سومیاما‘ اور ’کومے کوداما‘ 5 نومبر 1913ء کو مغربی جاپانی جزیرے شودوشیما میں پیدا ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر کو امینو سومیاما اور کوما کوڈاما نے جاپانی بہنوں ککن ناریتا اور جن کنی کا قائم کردہ 107 سال اور 175 دن کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہم جڑواں بہنوں سے ذاتی طور پر نہیں مل سکے اور سرکاری سرٹیفکیٹ جاری نہیں کر سکے، اس لیے سرٹیفکیٹ ان کے گھروں تک پہنچائے گئے ہیں۔