سربراہ یورپی خارجہ امور اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان نیویارک میں ملاقات

September 23, 2021

یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا کے درمیان نئے طے پانے والے معاہدے آکس (AUKUS) کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے مطابق اس موقع پر یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ آکس معاہدے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ یہ ایک نتیجہ خیز ملاقات تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ گلوبل چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دو منفرد شراکت دار ہیں۔ اس لیے مشترکہ اقدار پر مبنی ہمارا قریبی تعاون بین الاقوامی امن اور سلامتی میں معاون ثابت ہوگا۔