لندن (جنگ نیوز) پاکستان کے اسپنر ظفر گوہر کی کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں غیر معمولی بولنگ سے گلوسٹر شائر نے میچ 7 وکٹ سے جیت لیا۔ظفر گوہر نے گلوسٹر شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے میچ میں 101 رنز دے کر 11 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں ظفر گوہر نے 5 اور دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ واضح رہے کہ گلوسٹر شائر نے ظفر گوہر کی بولنگ کی بدولت میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔