ڈاکے، چوریاں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات سے محروم

September 24, 2021

راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 4گاڑیوں 3رکشوں 14 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی ایک گاڑی، پانچ موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔اتھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں دومسلح افراد گن پوائنٹ پرمحمد عرفان سے موبائل ،لیپ ٹاپ،اور پرس چھین کرفرارہوگئے جس میں ساڑھے پانچ ہزار روپے، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس دفتر کا کارڈ بینک کے ڈیبٹ کارڈ تھے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ شمس آبادمیں دوموٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر شان علی سے ایک لاکھ30ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ علی آبادمیں دوموٹرسائیکل سوار اپنے گھرکے باہرتھڑے پربیٹھے قمر الزمان سے گن پوائنٹ پر موبائل اور پرس چھین کرلے گئے جس میں 12سو روپے ، شناختی کارڈ ، سروس کارڈ اوراے ٹی ایم کارڈتھا،علی آبادمیں دوموٹرسائیکل سوارطاہر رحمن سے گن پوائنٹ پرموبائل چھین کرفرارہوگئے،تھانہ آراے بازارکے علاقہ ٹینچ بھاٹہ میں عمر حیات کی دو دھ دہی کی دکان میں ایک نامعلوم شخص داخل ہواجوگن پوائنٹ پر اس سے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ہائی کورٹ روڈپر پانچ نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوارمحمد سرفراز اقبال کی ڈائمنڈ گلاس فیکٹری و ڈائمنڈ گلاس ورکس پر آئے اور گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کرلے گئے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ مشن ہسپتال کے قریب فزاد اللہ کے کلینک میں ایک نوجوان گن پوائنٹ پرمدعی کی بیگم سے 40ہزار روپے چھین کرفرارہوگیا،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ رہبرکالونی میں دوموٹرسائیکل سوار محمد آصف سے گن پوائنٹ پر 50ہزار روپے چھین کرلے گئے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ لالہ رخ بستی میں دومسلح ملزمان سید احمد کے گھرسے گن پوائنٹ پر سونا مالیتی 2لاکھ روپے ،نقدی ایک لاکھ روپے، لیپ ٹاپ اورموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ خیابان جناح میں دونامعلوم افراد نا صر محمو د کے گھرداخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پر 4 لاکھ روپے چھین کرلے گئے،تھانہ روات کے علاقہ قائدسٹی میں جان فلور ملز کے پاس ھزارہ ہوٹل پر گاڑی میں لیٹے محمد عدیل سے دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر 10ہزار ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ،تھانہ مری کے علاقہ سندھیاں کے لنک روڈ پر تین مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر عتیق الرحمان اوراس کے بھائی محمد حمزہ کوروک کر شدید مار پیٹ کی ا وران سے دوموبائل اور20ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے،تھانہ سٹی کے علاقہ لیاقت روڈپردوموٹرسائیکل سوارحولدار نعیم کاموبائل چھین کرفرارہوگئے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ صفدرآبادمیں رشید احمد کے گھرسے نامعلوم خاتون موبائل چوری کرکے لے گئی،تھانہ وارث خان کے علاقہ مری روڈپر اسلامک شہدسینٹرکے قریب عرفان خان اپنی ہمشیرہ سیما نعیم کے ہمراہ گھر کی طرف جا رہاتھا کہ ایک موٹرسائیکل سوا راس کی بہن سے پرس چھین کرلے گیا جس میں موبائل،15ہزارروپے ،شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈتھا،تھانہ وارث خان کے علاقہ مکھاسنگھ سٹیٹ میں راجہ گوہر زمان کی دکان سے موبائل چوری ہوگیا،ڈھوک کھبہ میں جلسے کے دوران شہباز احمد کی جیب سے موبائل مالیتی ایک لاکھ90ہزارروپے چوری ہوگیا،تھانہ بنی کے علاقہ نیشنل مارکیٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار عابد شہزاد کاموبائل مالیتی دولاکھ روپے چھین کرلے گیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیدپورروڈپر اورنگزیب کاموبائل چوری ہوگیا،ہولی فیملی ہسپتال کی وارڈسے کامران کے 2موبائل چوری ہوگئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نیوٹاؤن میں عبدالمجید بٹ کی گاڑی سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میںدوموٹرسائیکل سوار محمد جنید عارف سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ مدینہ ٹاؤن میں نامعلوم چور اشتیاق احمد کے گھر سے 3موبائل اور15سوروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شکریال میں نامعلوم چور محمدنواز کے گھر کے تالے توڑ کر واشنگ مشین ،سلائی مشین ،ڈونگی پمپ چوری کرکے لے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سسکتھ روڈپرمیٹروبس میں دوران سفرساجد حسین کی جیب سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ چراہ روڈپر قیصراقبال کی دکان کے باہرسے کولر کے 60عدد سٹینڈ چوری ہوگئے،تھانہ کینٹ کے علاقہ بینک روڈپرنامعلوم موٹرسائیکل سوار محمد عمر کاموبائل چھین کرلے گیا،بینک روڈپر پہچان مال کی ایم ڈی آئی میٹر کی سی ٹی چوری ہو گئی،جی پی اوچوک میں موٹرسائیکل سوار شہباز مقبول احمد سے لفٹ لینے والاشخص اس کاموبائل چھین کرفرارہوگیا،تھانہ کینٹ کے علاقہ جی پی اوچوک میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوار عادل حسین سے دو موبائل ،اے ٹی ایم کارڈ ، 4ہزار روپے اور سرکاری کارڈ چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پشاورروڈپر محمد ہارون چوہڑ چوک بینک سے 2 لاکھ روپے نکلواکر جارہاتھاکہ ایک شخص اس کے پاس آیا جس نے کہا کہ یہ رقم آپ کی ہے میں نے کہا نہیں پھر ایک اور شخص ہمارے پاس آیا جس نے کہا کہ میں اس شخص کو پہچانتا ہوں جس کی یہ رقم ہے تھوڑے فاصلے پر ایک اور شخص ملا جس نے کہا کہ یہ رقم میری ہے مگر اس میں سونے کی چین نہ ہے اور مجھ پر شک کیا اور میری تلاشی لی اور مجھے ورغلا کر مجھ سے 2 لاکھ روپے لے لئے اور کرولا گاڑی 8787 میں بیٹھ کر فرار ہو گئے ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ مسکین آبادمیں جاوید خان کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور 2ہزار روپے چوری کر کے لے گئے،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ مصریال روڈپر رکشہ میں دوران سفرعبد الرحمن کا پرس چوری ہوگیا جس میں 4ہزار روپے ، شناختی کارڈ ، سروس کارڈ وغیرہ تھے،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ فیصل ٹاؤن میں نامعلوم شخص زاہد اختیار کی دکان پراسے باتوں میں لگاکرکاؤنٹرسےایک لاکھ 62ہزار روپے نکال کر فرار ہو گیا،تھانہ سول لائن کے علاقہ میں رکشہ میں دوران سفرنامعلوم عورتوں نے ملینہ بی بی کے ہینڈ بیگ میں سے چھوٹا بیگ چوری کرلیا جس میں موبائل، 10ہزار روپے اوراے ٹی ایم کارڈتھا،تھانہ سول لائن کے علاقہ عزیزبھٹی روڈپر مشتاق احمد یکسیڈنٹ کے دوران گر گیا اسے اٹھاتے ہوئے کسی نامعلوم شخص نے اس کا موبائل چوری کرلیا،تھانہ سول لائن کے علاقہ گوراقبرستان کے قریب دونامعلوم افراد محمد ظفر کا پرس چھین کرلے گئے جس میں شناختی کارڈ ، ضروری کاغذات اورساڑھے آٹھ ہزارروپے تھے،تھانہ مورگاہ کے علاقہ کالٹیکس روڈپر محمد عمر کی یوفون کی ڈیوائس چوری ہوگئی،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ جمیل آبادمیں تین موٹرسائیکل سوار محمد اشفاق خان کے بیٹے فیصل اشفاق سے موبائل اور 5ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ 25ایریامیں شہزاد پرویز کے گھرسے اس کی کتیا جرمن شفرڈ تین بچے مالیتی 3لاکھ روپے چوری ہوگئے،تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں زین ذکاء کاموبائل نامعلوم موٹر سائیکل سوار چھین کر فرار ہو گیا ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ آصف آبادمیں نامعلوم چورسعید احمد کے گھرکے تالے توڑکرطلائی زیورات مالیتی 2لاکھ 10ہزار روپے اور نقدی 50ہزار روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ روات کے علاقہ ڈھڈیال میں جبار حسین کی بیتل نسل کی بکری چوری ہوگئی۔ تھانہ گولڑہ کے علا قے جی 13 تھری میں زین الحق کے گھر میں پانچ مسلح افراد داخل ہو کر نقدی ،زیورات اور موبائل فونز مالیت 12 لاکھ روپے چھین لیے ،تھانہ شہزاد ٹائون کے علا قے ٹھنڈا پانی کے قریب دلاور خان سے چار مسلح افراد نے اسلحے کی نوک پر نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکل اے ایکس آر 551 چھین لیا ،تھانہ آبپارہ کے علا قے جی سکس ٹو میں محمد مصطفیٰ کی مہران کار ایل ای آئی 628 چوری کر لی گئی ،تھانہ نون کے علا قے رحمان ٹائون میں ابرار کا موٹرسائیکل آر آئی ایل 401 چوری کر لیا گیا ،تھانہ آئی نائن کے علا قے آئی ایٹ میں خواجہ معین کا 125 موٹرسائیکل آر آئی او 2000 چوری کر لیاگیا ،تھانہ رمنا کے علا قے جی الیون سے محمد اصغر کا موٹرسائیکل اے ایس آر 550 چوری کر لیا گیا ،تھانہ کوہسار کے علا قے کلہاڑ میں بابر علی کا موٹرسائیکل اے کیو 231 چوری کر لیا گیا ،تھانہ رمنا کے علا قےجی ٹین فور میں محمد وسیم کے گھر سے نقدی اور زیورات مالیت 2 لاکھ 70 ہزار روپے چوری کر لیے گئے ،تھانہ کوہسار کے علا قے بلیوایایر میں ثانیہ کامران کی گاڑی سے نقدی اور زیورات چوری کر لیے گئے ۔