کتے اور تتلی کی دوستی انٹرنیٹ پر وائرل

September 24, 2021


سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ’کیوٹ‘ قرار دیاجا رہا ہے، یہ ویڈیو دیکھ کر کوئی بھی ہنسنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔

انٹرنیٹ پر اکثر اوقات جہاںمعلوماتی مواد سے صارفین مستفید ہوتے ہیں وہیں کچھ ویڈیوز سنجیدہ سے سنجیدہ انسان کا دل پگھلا کر اُسے ہنسنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہے جس میںایک چھوٹے سے پالتو کتے کو گھر کے داخلی دروازے پر آرام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کتے کے آرام کے وقت وہاں ایک ننھی سی خوبصورت تتلی بھی آ جاتی ہے اور کتے کے ساتھ کھیلنے لگ جاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹا سا کتا بھی تتلی کے ساتھ خوب انجوائے کر رہا ہے اور اُس کے ساتھ کھیلنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔