یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کو ختم کرنے سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے مطالبے کے بعد بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انٹونیو کوسٹا نے کہا کہ وہ عالمی عدالت کی ہمایت کرتے ہیں، اس کی آزادی، سالمیت اور مینڈیٹ کا دفاع کریں گے۔
اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے فوجداری عدالت کے خلاف بیان دیتے ہوئے تمام ممالک پر عدالت سے علیحدگی کرنے پر زور دیا تھا۔