احسن محسن کو منال خان کی طرف سے سالگرہ پر کیا سرپرائز ملا؟

September 24, 2021

حال ہی میں خوبرو اداکارہ منال خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے معروف سابق اداکار احسن محسن نے شادی کے بعد گزشتہ دنوں اپنی پہلی سالگرہ منائی۔

شادی کے بعد پہلی سالگرہ کے موقع پر منال خان نےاپنی انسٹا اسٹوریز پر اپنے کمرے کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جو کہ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

منال خان نے احسن محسن کو برتھ ڈے سرپرائز دینے کے لیے اپنے کمرے کو انتہائی خوبصورت انداز میں سِلور، نیلے اور سفید رنگ کے غباروں سے سجایا تھا۔

اس سے قبل منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور احسن محسن کی نئی تصویر شیئر کی ہے جو کہ اداکار کی سالگرہ کی تقریب کی ہے۔

واضح رہے کہ احسن محسن کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔