کراچی میں شوہر نے مبینہ طورپر بیوی پر تیزاب پھینک دیا

September 24, 2021


کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پر اس کے شوہر نے تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور اس کے شوہر میں علیحدگی کا معاملہ چل رہاہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔