سنگاپور میں کورونا کے کیسز میں اضافہ، آئندہ ہفتے سے پابندیوں میں سختی کا اعلان

September 24, 2021

سنگاپور نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ روکنے کے لیے اگلے ہفتے سے پابندیوں میں سختی کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے سنگاپور میں دو سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گھروں سے کام کرنا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ سنگاپور میں توقع سے زائد رفتار سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔