پی سی بی چیف فروغ کرکٹ کیلئے فرنچائزز کے کردار کے معترف

September 25, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا چوبیسواں اجلاس جمعے کی سہ پہر ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور اس کے فروغ میں اہم حصہ ڈالنے پر فرنچائزز کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے فرنچائز مالکان کو یقین دلایا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے برانڈ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ رمیز راجہ نے ٹیم مالکان کویہ یقین بھی دلایا ہے کہ وہ انہیں درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہیں اوروہ اس سلسلے میں ان کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔ پی ایس ایل کا آئندہ اجلاس 27 ستمبر پیرکو ہوگا۔