گنے کا کرشنگ سیزن نومبر میں شروع کرانے کا فیصلہ، شوگر ملز ایسوسی ایشن کا احتجاج

September 25, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے گنے کا کرشنگ نومبر میں شروع کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلےپر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کاشت کاروں کے خلاف سازش ہے۔ کرشنگ پہلے شروع کرنے سے چینی اور زرِ مبادلہ کا نقصان ہوگا۔