طالبان کا بین الاقوامی ایئرلائنز پر افغانستان کیلئے پروازیں بحال کرنے پر زور، خبر ایجنسی

September 26, 2021

طالبان نے بین الاقوامی ایئر لائنز پر افغانستان کے لیے پروازیں بحال کرنے پر زور دیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ امور کے ترجمان عبدالقہار بلخی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی معطلی سے کئی افغانی بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں عبدالقہار بلخی نے کہا کہ کابل بین الاقوامی ایئرپورٹ پر مسائل حل ہو چکے ہیں، کابل ایئرپورٹ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔

عبدالقہار بلخی نے کہا کہ امارات اسلامی تمام ایئر لائنز کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے۔