طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ امارات اسلامی کے وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی کی وفد کے ہمراہ چینی سفیر وانگ یو سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بات کی گئی۔
اپنے بیان میں سہیل شاہین نے کہا کہ چینی سفیر نے افغانستان کے ساتھ مدد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سہیل شاہین نے کہا کہ چینی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی ترقی پر بھی زور دیا۔