راولپنڈی: دوران خطاب شہباز شریف جذباتی ہوگئے

September 26, 2021

راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جذباتی ہوگئے۔

شہباز شریف نے دوران تقریر اپنے دائیں، بائیں کھڑے لوگوں سے اپنے دور حکومت کے ہیلتھ کارڈ سے متعلق پوچھا۔

انہوں نے اسٹیج پر موجود لوگوں سے آج کل کے چینی اور ڈالرز کے بھاؤ بھی معلوم کیے۔

اپوزیشن لیڈر نے اپنے خطاب کے آخر میں اتنے ذاتی ہوئے کہ ہاتھ لگنے سے مائیک نیچے گرگیا۔