• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر دفن کرنے کا اعلان


مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 2023 کے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاسی طور پر دفن کرنے کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی میں ورکرز کنونش سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ 3 سال پہلے سلیکٹڈ وزیراعظم کو سلیکٹ کروا کے پاکستان کی تباہی کروائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں سے مطالبہ ہے کہ اس قوم کو ہر صورت 2023 میں شفاف الیکشن مہیا کرنے ہوں گے۔

ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، اگر 2023 میں شفاف الیکشن ہوئے تو ہم پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر دفن کر دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ جن کنٹونمنٹ بورڈز میں پی ٹی آئی کا جنم ہوا، عوام نے یہاں سے ان کا صفایا کردیا ہے۔

تازہ ترین