داتا گنج بخش کے 3 روزہ عرس کا دوسرا دن

September 27, 2021


لاہور میں معروف صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے 978 ویں 3روزہ سالانہ عرس کا آج دوسرا دن ہے، عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کورونا کی صورتحال کے باوجود حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر روایتی گہماگہمی نظر آ رہی ہے، عقیدت مند ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے چادریں چڑھانے کیلئے آ رہے ہیں۔

دودھ کی روایتی سبیل پر زبردست رش ہے، جہاں لوگ قطاروں میں لگ کر دودھ پیتے نظر آتے ہیں، جگہ جگہ لنگر بھی تقسیم ہو رہا ہے۔

اس موقع پر پولیس کے 5ہزارسے زائد اہلکار سیکیورٹی کے لئے تعینات ہیں، شرکاء کی 3درجاتی چیکنگ کی جارہی ہے ،جبکہ ٹریفک کا رُخ متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

کورونا ایس او پیز کے تحت صرف30سال سے زائد عمر کے ویکسی نیٹڈ افراد کو ہی عرس میں شرکت کی اجازت ہے۔