برطانیہ میں ٹرک ڈرائیور کم، پیٹرول سپلائی متاثر

September 28, 2021


برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے باعث پیٹرول کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگئی ہے، پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے کی وجہ سے پولیس طلب کرنا پڑگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج سے مدد طلب کرنے پر غور کررہے ہیں۔

دوسری جانب پیٹرول ریٹیل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان کے 50 سے 90 فیصد اسٹیشنز پر پیٹرول کی قلت ہے۔