عدالتی بیلف پر تشدد سے متعلق مقدمہ، 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

September 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے کورنگی صنعتی ایریا میں عدالتی بیلف پر مبینہ تشدد سے متعلق مقدمے میں 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کورنگی صنعتی ایریا میں عدالتی بیلف پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ایک کم عمر ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی، مقدمے میں سانول آفتاب سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں، ملزمان نے کچھ روز قبل عدالتی بیلف کو نوٹس کے تعمیل پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔