وزیر تعلیم کی ہدایات پر نجی اسکولز میں کورونا ویکسینیشن مہم شروع

September 28, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سردار علی شاہ کی طلبہ کو ویکسینیشن کرانے کی ہدایت پر پیر کو ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکول نےمحکمہ صحت کے تعاون سے نجی اسکولوں میں 15 سال یا اس سے زئد عمر کے طلبہ کے لیے ویکسنیشن کا آغاز کردیا ہے۔ پیر کو رجسٹرار رفیعہ ملاح ، اخلاق احمد اور محکمہ صحت پر مشتمل ٹیم نے کلفٹن سے ویکسنیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کیاسب سے پہلے سیڈر اسکول و کالج کے طلبہ کو ویکسنیشن کرائی گئی یہ ویکسنیشن بچوں کے والدین کی نگرانی میں کرائی گئی اس موقع پر والدین نے ویکسنیشن کے عمل کی تعریف کی اور ڈائریکٹورریٹ پراویٹانسٹی ٹیوشن کے تعاون کو سراہا، ویکسنیشن کی مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک 15 سال یا اس سے اوپر کے تمامطلبہ کو ویسکنیشن نہ کرادی جائے۔