ریجنل ڈائریکٹر کالجز کے خلاف مظاہرہ

September 28, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کالجز نان ٹیچنگ ویلفئر ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئرمین شاہ رضا شاہ کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی عبدالباری اندھڑ کی مبینہ کرپشن اور ملازمین کو بلاوجہ تنگ کرنے کے خلاف پورے سندھ کے ریجنل پریس کلب سمیت کراچی میں بھی گورنمنٹ نیشنل کالج سے لے کر پریس کلب کراچی تک پُرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی اور شدید نعرے بازی کی گئی سندھ کالجز نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے رہنماؤ ں شکیل، مصطفیٰ کھوسو،عبدالوسیم بھائی، اختیار حسین وسان، صفدر اقبال ، اسمہ علی باجی ، افشاں اقبال، رانو بھٹی، طاہر بلوچ،حضور بخش ناریجو ، فقیر عالم ،عبدالجبار خاصخیلی، امیر یحییٰ ، اصغر علی،جہانگیر آفتاب، عبدالحمید ، مہتاب عالم و دیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر کالجز کراچی ہر جائز کام پر بھی پیسے مانگ رہا ہے ۔ اور پیسے نہ دینے پر ملازمین کی تنخواہیں بند کرواکر ان کو پریشان کرتے ہیں ۔رہنماؤں نے سندھ حکومت اور وزیر تعلیم سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈائیریکٹرکالجز کراچی عبدالباری اندھڑ کا فوری تبادلہ کرکے اس کی جگہ پر کوئی ایماندار افسر مقرر کیا جائے ورنہ ہم پُرامن احتجاجی مظاہرہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔