میر واعظ افغان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

September 28, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میرواعظ اشرف کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر مقررکردیا گیاہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فضلی نے اس فیصلے کا اعلان میرواعظ سے ملاقات کے بعد کیا۔عزیز اللہ نے ہفتے کو لاہور آکر پی سی بی چیئرمین رمیز راجا سے ملاقات کرنا تھی لیکن وہ ابھی تک لاہور نہیں آسکے ہیں۔