چینی سفارتخانہ کا فرانسیسی سینیٹرز سے تائیوان کے دورے کے منصوبہ پر نظرثانی کا مطالبہ

September 28, 2021

پیرس(شِنہوا)فرانس میں چینی سفارتخانہ نے کہاہے کہ تائیوان کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنانے والے فرانسیسی سینیٹرز کو اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرنی چاہئے تاکہ چین فرانس تعلقات کے ساتھ ساتھ فرانس کی ساکھ اور مفادات خراب نہ ہوں۔سفارتخانہ کے ترجمان نے ایک آن لائن پوسٹ میں بیان دیا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے،تائیوان چینی سرزمین کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت واحد قانونی حکومت ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے۔ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی معیار ہے اورچین کیلئے سیاسی بنیاد ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرے اور ترقی کرے،انہوں نے مزید کہا کہ تائیوان کے حکام کے ساتھ کسی بھی طرح سرکاری تبادلہ نہ کرنا ایک چین کے اصول کا احترام کرنے کا ایک فطری احساس ہے۔ترجمان نے کہا کہ فرانسیسی سینیٹ فرانس کا ایک اہم قومی ادارہ ہے، سینیٹرز کو سرکاری حیثیت حاصل ہے اور انہیں سرکاری فرانسیسی پالیسی پر عمل کرنا چاہئے۔ترجمان نے کہاکہ ان کا تائیوان کا دورہ اور تائیوان کے حکام کے ساتھ کسی بھی نام سے باضابطہ رابطے فرانس کی جانب سے جاری ایک چین کی پالیسی کی سنگین خلاف ورزی ہوں گے اور"تائیوان کی آزادی"کی خواہاں علیحدگی پسند طاقتوں کی جانب سے اسے استعمال کیاجائے گا۔