بھارت، ہندوؤں کے قبول اسلام سے مودی حکومت خوفزدہ

September 28, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں مودی کی انتہا پسند حکومت مسلمان مبلغین کیخلاف گھیرا تنگ کرنے لگی ، انڈیا میں بڑی تعداد میں ہندوئوں کے مسلمان ہونے سے خوفزدہ ہندو انتہا پسند حکومت مسلمان مبلغین کو گرفتار کرنے لگ گئی ، بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے معروف مبلغ اسلام مولانا کلیم صدیقی کے تین قریبی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے، ان پر بھی ہندوئوں کو مسلمان کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ، ریاستی پولیس نے گزشتہ ہفتے مولانا کلیم کو گرفتار کرلیا تھا جنھیں جوڈیشل ریمانڈ پر 5اکتوبر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اتر پردیش میں انسداد دہشتگردی کے اسکواڈ نے تین ماہ قبل مفتی قاضی جہانگیر عالم قاسمی اور محمد عمر کو گرفتار کیا تھا ، یہ دونوں ایک اسلامک سینٹر چلاتے ہیں، ان پر الزام تھا کہ وہ ایک پڑوسی ملک سے فنڈز لیتے ہیں اورگونگے بہرے افراد مسلمان کرتے ہیں، بھارتی انسداد دہشتگردی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذکورہ واقعات کی تحقیقات کیلئے ملک بھر سے 10افراد کو گرفتار کیا ہے۔