کانز فیسٹیول میں ایشوریہ کی شرکت، بیٹی بھی مرکز نگاہ

May 13, 2016

لگتا کچھ ایسا ہے کہ بالی ووڈایکٹریس ایشوریہ رائے اور کانز ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہوگئے ہیں۔ کانز فیسٹیول میںایشوریہ کو شرکت کرتے یہ مسلسل پندرہ واں سال ہے ، بس اسی لئے بھارتی اور یورپی میڈیا انہیںبہت اہمیت دے رہا ہے

یہاں تک کہ ایشوریہ جب اپنی صاحبزادی اور والدہ کے ہمراہ کانز روانہ ہونے کے لئے ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں تو قدم قدم پران گنت کیمروں نے ان کا تعاقب کیا۔

کیمروںکے لئے ایشوریہ کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی ارادھیہ بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اسی لئے کیمروںنے ایشوریہ کے ساتھ ساتھ ارادھیہ کو بھی ہر اینگل سے کور کیا۔