سعودی عرب میں کورونا کے 50 نئے کیسز، 5 مریضوں کا انتقال

September 28, 2021

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 50 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 35 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ مملکت میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 709 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس دوران کورونا کے 53 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 79 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں 227 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔