آئس لینڈ: انتخابات میں خواتین امیدواروں کی بڑی تعداد کامیاب

September 29, 2021

ریکیاوک( نیوز ڈیسک) آئس لینڈ میں ہونے والے الیکشن میں اس بار خواتین امیدواروں نے میدان مار لیا ہے جس کے آئس لینڈ کی پارلیمنٹ یورپ کی پہلی پارلیمنٹ بن گئی ہے جہاں اکثریت خواتین ارکان کی ہوگی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے تمام حلقوں سے حاصل ہونے والے حتمی انتخابی نتائج کے مطابق 63 میں سے 33 نشستیں خواتین نے حاصل کی ہیں جو 52 فیصد بنتی ہیں۔ 2017 کے آخر میں ہونے والے انتخابات کے مقابلے میں مزید نو خواتین کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔یورپ میں صرف سویڈن ایسا ملک ہے جہاں کی پارلیمنٹ میں 47 فیصد خواتین شامل ہیں جب کہ آئس لینڈ کی منتخب ہونے والی یہ پہلی پارلیمنٹ ہوگی جس میں 52 فیصد خواتین شامل ہیں۔دنیا بھر میں صرف پانچ دیگر ممالک ایسے ہیں جہاں خواتین کی آدھی نشستیں رکھی گئی ہیں جن میں روانڈا 61.3 فیصد، کیوبا 53.4 فیصد، نکاراگوا 50.6 فیصد ،میکسیکو اور متحدہ عرب امارات میں 50 فیصد ہیں۔اس کے برعکس ترقی یافتہ اور مہذب ممالک جیسے برطانیہ اور امریکہ کے ایوان نمائندگان میں بالترتیب صرف 34.2 اور 27.6 فیصد خواتین کی نمائندگی ہے۔