وسیم اکرم پلس کورونا ، ڈینگی کیسز میں اضافےکو روکنے میں ناکام ہوگئے،پیپلز پارٹی

September 29, 2021

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر اسلم گل،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک اور نائب صدر رانا عرفان نے کہا ہے کہ وسیم اکرم پلس کورونا اور ڈینگی کیسز ریکارڈ پلس ہو نے سے روکنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔مزید برآں پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت پاکستان میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے نیلم جبار نے کہا ہے کہ کہ تبدیلی سرکار کے جنگل کے دور حکومت میں خواتین گھر میں،دفتر میں، سڑکوں پر کہی بھی محفوظ نہیں رہیں ۔