جوئے شیخ میں پانی کی کمی سے فصلیں تباہ ہونے کا خطرہ

September 29, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی)اکبر پورہ اور نواحی علاقوں کے کاشت کاروں کی طرف سے جوئے شیخ میں پانی کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کہ جوئے شیخ کے ٹیل پر واقع ہزاروں ایکڑززمینوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے فصلیں تباہ ہو نے کا خطرہ ہے ،اگر پانی کی کمی دور نہ کی گئی تو علاقہ کے ہزاروں کاشت کاروں کی طرف سے وزیراعلی ہائوس،اسمبلی ہال ،اور چیف انجینئر آب پاشی کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ،گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ سید ہدایت شاہ ،متحدہ عومی محاذ کے سربراہ و سابق چیرمین ڈسٹرکٹ انصاف کمیٹی ضلع نوشہرہ سید سبز علی شاہ ،متحدہ عوامی کے صدر و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید حیدر علی شاہ باچا اے این پی کے صوبائی کونسلر حاجی مصری خان ،پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید افتخار علی شاہ ،پیپلز پارٹی و انجمن کاشت کاران اکبر پورہ کے صدر سید جمیل شاہ ،پیپلز پارٹی کے جنرل سکر ٹری سید مصنف شاہ ،شریف گل پراچہ ،ملک قاسم خان ،قاسم ظفر ،یونین کونسل اکبر پورہ کے نائب ناظم ظفر علی خان ،مسلم لیگ اکبر پورہ کے ملک اکرم خان ،جنرل سکرٹری کفایت شاہ اور فخر سادات سید محسن شاہ نے عثمان آباد اکبر پورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی پیداوار بڑھا کر ہی غربت بے روزگاری و مہنگائی کا کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،جوئے شیخ کے ٹیل میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہزاروں ایکڑز زمینوں پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے اور بر وقت بووائی نہ ہونے سے زرعی شعبہ تباہی سے دوچار ہو جا ئے گا،لہذا جوئے شیخ میں فوری طور پر وافر مقدار میں پانی چھوڑا جائے ۔