چہلم امام حسین کے لیے پشاور پولیس کے سکیورٹی انتظامات

September 29, 2021

پشاور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آ پریشن پشاور یا سر ا فریدی نے کہا ہے کہ چہلم اما حسین کے حوا لے سے سیکیو رٹی کے انتظاما ت کر لئے گئے ہیں۔ جلو سو ں کی سی سی ٹی وی کیمرو ں کی مدد سے نگرا نی کی جا رہی ہے ۔ گزشتہ روز چہلم اما م حسین کے جلو سو ں کی سیکیو رٹی انتظامات کا دورہ کر تے ہوئے ایس ایس پی آ پریشن نے میڈیا کو بتایا کہ چہلم امام حسین کے حوالے سے مرکزی جلوس مقررہ راستوں گزر رہے ہیں جسکے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کر دی گئی ہے ۔انہو ں نے بتایا کہ فیڈنگ روٹس پر سنیپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ سٹی پٹرولنگ فورس اور رائیڈرز سکواڈز گشت کر رہے ہیںاور مرکزی جلوس سمیت تمام چھوٹے بڑے جلوسوں کے ساتھ پولیس جیمرز موجود ہیں ایس ایس پی آ پریشن نے بتایا کہ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جا رہی ہے اور کسی بھی نا خو شگوار واقعا ت سے نمٹنے کیلئے پولیس ہا ئی الرٹ کھڑ ی ہے ۔