کراچی، بس اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

September 29, 2021


کراچی میں نوری آباد کے قریب بس اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کراچی سے خیرپور جارہی تھی کہ نوری آباد کے قریب حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو کوٹری تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔