صحت مند دل کے ساتھ دھڑکن چلتی ہی رہے

October 01, 2021

ایک صحت مند دل آپ کی طاقت کا اہم ذریعہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ اپنے طرزِ زندگی پر نظر رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ صحت مند طرزِ زندگی کے لیے مشکل اور پیچیدہ عادات کو اختیار کرنا پڑتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کو ناصرف اپنے پسندیدہ کھانوں کی قربانی دینا پڑتی ہے بلکہ کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھنے کے لیے سخت طرزِ زندگی بھی اختیار کرنا پڑتا ہے۔

ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ خوش قسمتی سے، آپ اپنے دل کی صحت کے لیے جو سب سے اچھا کام کرسکتے ہیں، اس میں خود کو کھانے کے لیے ترسانا یا ادویات لینا شامل نہیں ہے۔ اس کے لیے آپ کو اپنے طرزِ زندگی میں کچھ سادہ اور آسان تبدیلیاں لانا پڑتی ہیں۔ اب سوال یہ اُٹھتا ہے کہ دل کے لیے اچھا کیا ہے؟ اس کا سادہ سا جواب ہے؛ باقاعدہ ورزش، تمباکو نوشی سے پرہیز اور اپنا کھانا پکانے کے لیے بنیادی جزو یعنی پکانے کے تیل کا درست انتخاب۔

حالیہ برسوں میں، پکانے کے تیل کا درست انتخاب کرنے کے حوالے سے غلط تاثر پیدا کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ خصوصاً کنولا آئل کے توریا یا تِلی کے بیج (Rapeseed) کے ساتھ تعلق کے حوالے سے کئی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔ اس غیر یقینی کو ختم کرنے کے لیے یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ کنولا آئل، تِلی کے بیج کی جس قسم سے تیار کیا جاتا ہے، وہ عام طور پر پائے جانے والے تِلی کے بیج سے مختلف ہوتا ہے۔ کنولا میں سیچوریٹڈ فئیٹ کی کم ترین مقدار پائی جاتی ہے، جب کہ کولیسٹرول کم کرنے والی مونو اَن سیچوریٹڈ فئیٹ سب سے زیادہ مقدار میں موجود ہوتی ہے، مزید برآں کھانے پکانے کے دیگر تمام تیل کے مقابلے میں یہ اومیگا تھری فئیٹ کا بہترین ذریعہ ہے۔

تحقیق بتاتی ہے کہ کنولا، تِلی کے بیج کے پودے کی جس نسل کی پیداوار ہے، 1970ء کے عشرے میں پودوں کی پیوندکاری کی روایتی تکنیکوں (مختلف نسلوں کے آپس میں ملاپ) کا استعمال کرتے ہوئے اس میں سے غیرمطلوب یورک ایسڈ اور گلائکوسیلیٹس کی مقدار کو کم کر تے ہوئے کنولا تیار کیا گیا تھا۔ فوڈ سیفٹی آسٹریلیا اینڈ نیوزی لینڈ (FSANZ)، یونائیٹد اسٹیٹس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA)، ہیلتھ کینیڈا، اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم (OECD) اور یورپین فوڈ سیفٹی اتھارٹی (EFSA) کے مطابق کنولا کا استعمال مکمل طور پر صحت مند اور محفوظ ہے۔

سپر حبیب کنولا آئل، پاکستان میں دستیاب کھانا پکانے کے تمام تیل میں سب سے زیادہ جانا پہچانا اور معتبر نام ہے۔ اس میں ضروری چربی اومیگا 3 فئیٹی ایسڈ سب سے زیادہ مقدار میں موجود ہوتی ہے، جو کہ انسانی جسم خود تیار نہیں کرتا۔ یہ موڈریٹ GLA(اومیگا 6)فئیٹی ایسڈکا بنیادی جزو ہے، جو اومیگا 3 کے ساتھ مل کر آپ کے دل کو بہترین فوائد پہنچاتا ہے۔ اس میں پام آئل (50%)، سویابین آئل (15%) اور سن فلاور/کارن آئل (13%)کے مقابلے میں بہت کم یعنی صرف 6%سیچوریٹڈ فئیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے۔ کنولا آئل مجموعی کولیسٹرول اور ایل ڈی ایل کی سطح کو کم رکھتا ہے۔

یہ لِپڈ پروفائل کو بہتر بناتا اور دل کے متوقع امراض کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ کنولا آئل سرطان کے خلیوں کی نمو کی شرح بھی گھٹاتا ہے۔ یہ انسولین کی حساسیت بھی بڑھاتاہے اور گلوکوز ٹالرنس پیدا کرتا ہے۔ کنولا آئل شریانوں میں جمتا نہیں ہے اور یہ لِپڈ پروآکسیڈیشن اور ایل ڈی ایل آکسیڈیشن سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے دیگر فوائد میں سوزش اور انرجی میٹابولزم کو قابو میں رکھنا شامل ہے اور یہ الفا ٹوکوفیرول (وٹامن ای) حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔ مزید برآں، اس میں اضافی طور پر وٹامن ای60 IUفی کلو گرام بشمول وٹامن اے اور ڈی 3700 IU اور 300 IUفی کلو گرام کے تناسب سے شامل کیا جاتا ہے۔

دل کے مسائل کا شکار مریضوں کے لیے حبیب کوکنگ آئل کی خصوصیات ان کے کولیسٹرول کی صحت مندانہ سطح اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔ یہ سوزش کو کم کرنے میں معاون ہے، جو دل کے امراض کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔

اگر آپ بناسپتی کے چاہنے والے ہیں تو حبیب آئل (HOM)، بناسپتی کی تیاری میں VTFٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے، جس میں ٹرانس فئیٹ کی مقدار 1%

حبیب آئل (HOM)آپ کے دل کی صحت کا خیال رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے آپ ہر وقت جو کچھ بھی کھاتے ہیں، یہ درست اور صحت مندانہ انتخاب میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر آپ اپنی صحت میں بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں تو ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنی روزانہ کی غذا پر نظر رکھیں بشمول درست کوکنگ آئل، مختلف اقسام کی غذائیں کھائیں، سیریل، سالم اناج اور پھل و سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔

مزید برآں، پانی زیادہ پئیں اور چربی، نمک اور چینی کا استعمال کم کریں۔ نیز، اپنے دل کے لیے پکانے کے درست تیل کا استعمال صحت مند زندگی گزارنے کی طرف پہلا قدم ہے۔

آپ کی اور آپ کے خاندان کی اچھی صحت کے لیے فکر بڑا فرق پیدا کرتی ہے، اس لیے ایسا مائنڈ سیٹ اپنائیں جو آپ کو زیادہ صحت مند غذائیں کھانے پر اُکسائے۔ یاد رکھیں، تبدیلی راتوں رات نہیں آتی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ درست سمت میں سفر جاریرکھیں۔ اگر آج آپ دل کی بہتر صحت کے لیے پہلا قدم اٹھا رہے ہیں تو آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہم موجود ہیں۔